Description
اس وقت پوری دنیا خصوصاً برصغیر پاک وہند میں فقہ حنفی کو خاصی پذیرائی حاصل ہے اور بلاتردد فقہ حنفی کی مشہور کتاب ‘الہدایۃ’ کو کتاب وسنت کا نچوڑ قرار دیا جاتا ہے- یہ دعوی کس حد تک درست ہے ؟ اور کیا ‘ہدایۃ’ فی الواقع قرآن کی طرح ہے؟ اس کا شافی اور تسلی بخش جواب ہمیں اس کتاب میں ملے گا- جس میں ”الہدایۃ” میں بیان کردہ من گھڑت روایات، اوہام الہدایۃ اور صاحب ہدایۃ کی تضاد بیانیاں جیسے متعدد موضوعات پر قلم اٹھاتے ہوئے اس کی مکمل فنی وتحقیقی حیثیت آشکارا کی گئی ہے- اصل میں اب سے کچھ عرصہ قبل مولانا محمد یوسف جے پوری نے ‘حقیقۃ الفقہ’ کے نام سے کتاب لکھی جس میں احادیث ہدایۃ پر نقد وتبصرہ کیا گیا تھا جس پر ایک حنفی عالم نے ماہنامہ ‘البینات’ میں ایک لمبا چوڑا مضمون لکھ مارا جس کےجواب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے استحقاق حق اور ابطال باطل کا فرض ادا کرتے ہوئے تفصیلی مضامین قلمبند کیے – زیر مطالعہ کتاب کچھ حک واضافہ کے ساتھ انہی مضامین کی یکجا صورت ہے- کتاب کے مطالعے سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ فقہی مسلک کتاب وسنت کی مکمل تفسیر نہیں بلکہ اس بحر بے کنار کا ایک قطرہ ہے-
Reviews
There are no reviews yet.