Sale!

Jamul Fowaid 7 vol.

جمع الفوائد ۷ جلد

Original price was: ₨ 28,000.Current price is: ₨ 14,500.

Description

کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ نے بطریق احسن انجام دیا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم صاحب نےتخریج میں ضعیف احادیث اور ضعیف رواۃ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسماء الرجال کی مستند اور مشہور کتب کے حوالہ ذکر کردئیے ہیں۔ اور شرح کرتے ہوئے اگر کسی حدیث میں کہیں کو ئی ابہام، اشکال یا تعارض ظاہری ہے تو نہایت اختصار اور محققانہ طرز پر ابہام کی وضاحت اور تعارض کا توافق پیش کیا ہے اورمشہور شروحات حدیث اور دیگر متعلقہ کتب سے حوالہ جات بھی نقل کردئیے ہیں۔ نیز مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر اختلافی مسائل کا حل کتاب وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرا م ﷢ کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو صحیح معنوں میں عوام وخواص کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ اورمترجم وناشر اور دیگر معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین

Additional information

Weight 9.9 kg
Book Author

Pages

5000

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Jamul Fowaid 7 vol.”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0