Mouta Ibn Wehab

موطا ابن وہب

 900

Description

امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ آپ کی کتاب “المؤطا” حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔مؤطاسے پہلے بھی احادیث کے کئی مجموعے تیار ہوئے اور ان میں سے کئی ایک آج موجود بھی ہیں لیکن وہ مقبول اورمتداول نہیں ہیں۔ابولقاسم بن محمد شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ مؤطا کے متعدد نسخے ہیں جن میں گیارہ زیادہ معروف ہیں اور چار ایسے ہیں جو مقبولیت اور شہرت کے بامِ عروج پر پہنچے: مؤطا یحییٰ بن یحییٰ اللیثی ، مؤطا ابن بکیر، مؤطا ابی مصعب اور مؤطا ابن وھب ۔ روایاتِ مؤطا میں سب سے مشہور روایت یحیی بن یحیی اللیثی ﷫کی ہے، جب مطلقا مؤطا کہا جائے تو یہی روایت مراد ہوتی ہے، جبکہ دیگر روایات ذکر کرتے ہوئے ساتھ راویوں کی صراحت کردی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مؤطا ‘‘ مؤطا ابن وھب  کا اردو ترجمہ ہے ۔ محدث ابن وھب  درحقیقت مؤطا  مالک کے معتبر مصری روای ہیں ۔ مؤطا ابن وھب میں   پانچ سو اکیس روایات ہیں ،امام مالک رحمہ اللہ کے  چند فتاویٰ بھی اس میں مذکور ہیں ۔مولانا عطاء اللہ سلفی حفظہ اللہ نے اس کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے  جبکہ الشیخ نصیر احمد کاشف نے بڑے علمی  انداز میں اس پر تحقیق وتخریج کا  کا م کیا ہے اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین

Additional information

Weight 0.9 kg
Book Author

Pages

250

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mouta Ibn Wehab”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
Jamul Fowaid 7 vol.
Jamul Fowaid 7 vol.
 14,500
No Product in the Cart!
 14,500