Qiraat Khalf-ul-Imam

کتاب قراۃ خلف الامام

 1,500

Description

نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام  کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ  نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب قرأة  خلف الام‘‘ امام ابو بكر  احمد بن حسين بیہقی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے  امام بیہقی رحمہ اللہ  نے   قرأة  خلف الام کا مسئلہ اس کتاب میں نہایت واضح ، آسان فہم اور بہترین انداز میں قرآن وسنت اور آثار صحابہ وتابعین کی روشنی میں  پیش کیا ہے  اور مقتدی کو قرأت سے منع کرنے والوں کے دلائل  کا  تفصیلی جائزہ  بھی ذکر کیا ہے نیزامام بیہقی رحمہ اللہ نے اس کتاب میں  زیر بحث مسئلہ کے متعلق جملہ مباحث ،اعتراضات کے جوابات  ،صحیح موقف کے صحیح احادیث سے دلائل کے ساتھ ساتہ عقلی دلائل بھی پیش کیے ہیں  ۔امام بیہقی کی کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے  مولانا امان اللہ عاصم حفظہ اللہ نے اس   کتاب کے  اردو ترجمہ وحواشی کی سعادت حاصل  کی ہے اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے۔

Additional information

Weight 1.7 kg
Book Author

Pages

495

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Qiraat Khalf-ul-Imam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0