Umdat ul Ahkam

Umdat ul Ahkam

عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام

 400

Description

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ”احادیثِ احکام” کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ”احکام الکبریٰ”امام عبد الغنی المقدسی کی ”عمدۃ الاحکام ”علامہ ابن دقیق العید کی ”الالمام فی احادیث الاحکام ”او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ”بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ” قابل ذکر ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ نصف درجن سے زائد اس کی شروع وحواشی لکھے جا چکے ہیں عربی میں امام ابن دقیق العید اور اردو میں مولانا محمود احمد غضنفر  کی شروحات اہم ہیں ۔اردو شرح ضیاالکلام تو کتاب وسنت سائٹ پر بھی موجود ہے۔زیرنظر کتاب ”عمدۃ الاحکام ” چھٹی صدی ہجر ی کے عظیم محدث ،فقیہ امام ابو محمدتقی الدین عبدالغنی المقدسی  کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف صحیح بخاری وصحیح مسلم سے احادیث کا انتخا ب کر کے احادیث کوفقہی ترتیب سے جمع کیا ہے ۔ یہ کتا ب 107ابواب اور 410 صحیح احادیث پر مشتمل ہے اور اکثر دینی مدار س میں شامل ِنصاب ہے ۔ نامور ادیب ومصنف مولانا محمود احمد غضنفر نے اپنے معروف ادیبانہ اسلوب میں طلباء وطالبات او رافادۂ عام کے لیے اس کاترجمہ کیا ہے ۔اللہ تعالی کتا ب کے مصنف ،مترجم اور ناشرین کی تفہیم و ترویجِ حدیث کے سلسلے میں خدمات کوشرف قبولیت سے نوازے(آمین)

Additional information

Weight 0.5 kg
Book Author

Language

,

Pages Quality

Normal Quality Paper

Pages Qunatity

244

Publisher

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Umdat ul Ahkam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
Rooh Azab e Qabar or Samay Mota
Rooh Azab e Qabar or Samay Mota
 220
No Product in the Cart!
 220