Mohammad ﷺ Sabar o Sabat Ka Paikar Azam

Mohammad ﷺ Sabar o Sabat Ka Paikar Azam

محمد ﷺ صبروثبات کا پیکر اعظم

 400

Description

مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے اس کا حق ادا کر دیتے ، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب  کے  علاوہ ان  کے  بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات   ملک کے   معروف   علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان  الحدیث ، سہ ماہی  منہاج لاہور وغیرہ )  میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی  سرکاری  ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے  عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس  قرآن  کریم  کی  انہوں  نے  کتابت کی ۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے  تقریبا 15  کتب تصنیف کرنے کے  علاوہ  ’سبل السلام شرح بلوغ المرام ‘ اور  امام شاطبی کی  کتاب ’الموافقات ‘کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے  صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے  اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے  خالق حقیقی جا ملے ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک  خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ  انس نضر  کے  نانا  تھے ۔مولانا کیلانی   کی  وفات پر   مختلف رسائل وجرائد میں   ان کی  حیات  وخدمات  پر کئی اہل علم اور کالم نگاروں کے مضامین شائع  ہوئے  بالخصوص ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء  میں ام  عبد الرب، حافظ  صلاح الدین یوسف ،مولانا محمد رمضان سلفی (شیخ  الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ) ،مولانا عبد الوکیل علوی  حظہم اللہ  کے   مولانا کیلانی کی  شخصیت  اور حیات وخدمات کے  متعلق قیمتی  مضامین  اور مولانا کیلانی  کے  علمی  رسائل وجرائد میں شائع شدہ   مضامین ومقالات کی لسٹ بھی  شائع کی  گئی تھی ۔ زیرتبصرہ کتاب’’ محمد رسول اللہ ﷺ صبر وثبات کے پیکر اعظم ‘‘  مفسر قرآن مولانا  عبدکیلانی کی سیرت النبی پر بڑی اہم کتاب ہے ۔ اس کتاب میں کیلانی مرحوم  نے آپ ﷺ کے  صبر وثبات کے پہلو کو موضوع سخن بنایا ہے۔اور سیرت نبویﷺ کے دعوتی پہلو کو بڑے  احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  مرحوم  کے  درجات  بلند فرمائے  اور ا ن  کی مرقد پر   اپنی  رحمتوں کا نزول فرمائے۔ (آمین)

Additional information

Weight 0.5 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mohammad ﷺ Sabar o Sabat Ka Paikar Azam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
Duaon Ki Qaboliyat K Sunehray Waqiyat
Duaon Ki Qaboliyat K Sunehray Waqiyat
 2,900
No Product in the Cart!
 2,900