Fawaid Nafia

فوائد نافعہ

 1,000

Description

صحابہ کرام  اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام  تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام  کے بارے  میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے ان صحابہ  کرام   میں سے بعض صحابہ کرام   ایسے بھی ہیں جن کی جرات وپامردی،عزم واستقلال اوراستقامت نے میدان جہاد  میں جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بہادری  کی لازوال داستانیں رقم کیں،اور اپنے خون کی سرخی سے اسلام کے پودے کو تناور درخت بنایا،لیکن اس کے باوجود بعض دشمنان صحابہ کی طرف سے مختلف صحابہ کرام    پر طرح طرح کے اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ان کی مقام ومرتبہ کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔زیر تبصرہ کتاب “فوائد نافعہ” دو جلدوں پر مشتمل ہے جومحترم  مولانا محمد نافع صاحب جھنگوی کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نےمختلف صحابہ کرام   پر وارد ہونے والے متعدد اعتراضات  کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو  قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام  سے محبت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

Additional information

Weight 1.2 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Fawaid Nafia”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5

Your Product Basket

Quantity: 5 Items: 5
Azkar Nafiya
Azkar Nafiya
 550
Mashajrat e Sahaba
Mashajrat e Sahaba
 350
Maqam Sahaba
Maqam Sahaba
 720
Sayedina Umar Bin Abdul Aziz
Sayedina Umar Bin Abdul Aziz
 1,100
Hayat Sahaba k Darkhshan pahloo Ala
Hayat Sahaba k Darkhshan pahloo Ala
 1,000
No Product in the Cart!
 3,720