Allahumma

الھم

 200

Category:

Description

اللہ رب العزت نے  روح کو  انسان  کے جسم  کا حصہ بنایا ہے  ۔انسان اپنے جسم کی  غذا کا بندوبست  کرنے کے لیے  صبح وشام سرگرداں رہتا ہے  لیکن اپنی روح کی غذا کی کوئی فکر نہیں کرتا درحقیقت اگر جسم کو غذا نہ ملے  یا ناقص غذا ملے تو جسم بیمار ہوجاتاہے اور اس کے علاج معالجے  کے لیے  دنیا میں ڈاکٹر اور حکیم موجود ہیں ۔بالکل اسی طرح  اگر روح کو غذا نہ  ملے یا ناقص  ملے تو یہ بھی بیمار ہوجاتی  ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے او ر آخرت بھی۔ اور روح کی غذا اور اس کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرنا ہے اسی عظیم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب او ر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ  بیان کرتی ہیں:«كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ» کہ رسول اللہ ﷺ ہروقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیاکرتے تھے ۔اذکار نبوی ﷺ کے  حوالے  سے کئی کتب  موجود ہیں  ۔زیر نظر کتاب’’اللهم ‘‘  محترم  مولانا محمد اکرم محمدی  (مدیر  الفلاح  پبلی کیشنز ،لاہور) کی  مرتب شدہ ہےجس  میں  فاضل مرتب نے  رسول اللہ ﷺ کے شب وروز کے اذکار ووظائف  کو  صحیح اسناد کے  ساتھ جمع کرنے  کے ساتھ ساتھ ہر دعا  کاپس منظر اور پیش منظر بھی نقل کیا ہے  تاکہ قاری کو  پڑہنے کے ساتھ ساتھ اس  دعا کی اہمیت  وفضیلت سے بھی آگاہی حاصل ہو ۔اور اس میں  مرتب  نے  دعاؤں کی ترتیب اور انتخاب کےلیے منفرد اندازاختیار کرتے  اس کتاب  میں  بہت سے  وہ دعائیں شامل کردی ہیں جو عام کتابوں میں  میسر نہیں ۔اور مولانا عبداللطیف حلیم کی  خصوصی محنت اور تحقیق وتخریج سے  اس کتاب  کی  افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کوانسانیت کی روحوں کی غذا اور علاج کا  عظیم ترین ذریعہ بنائے  اور اسے  مرتبین ،ناشرین  کے  لیےتوشۂ آخرت بنائے (آمین)

Additional information

Weight 0.2 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Allahumma”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2

Your Product Basket

Quantity: 2 Items: 2
Qurani Wazifa Sanai
Qurani Wazifa Sanai
 350
Hisn ul Muslim Large Hard Binding
Hisn ul Muslim Large Hard Binding
 450
No Product in the Cart!
 800