Zikr e Ilahi Se Marfat e Ilahi Tak

Sale!

Zikr e Ilahi Se Marfat e Ilahi Tak

ذکر الہٰی سے معرفت الہٰی تک

Original price was: ₨ 2,200.Current price is: ₨ 1,100.

Category:

Description

دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کے لیے مؤثر ترین ہتھیار ہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت و لا تعداد نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار و سقیم ہو جاتا ہے اس دنیا کی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدے میں ہے کہ بعض انسان فالج ، کینسر ، یرقان ، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان تمام بیماریوں سے نجات و شفا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں ۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ ذکر الٰہی سے معرفت الٰہی تک ‘‘ وطن عزیز پاکستان کے مشہور خطیب مولانا عبد المنان راسخ  (مصنف کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں تمام مشہور و معروف اذکار کے معانی اور فضائل ، اہمیت و ضرورت ، فوائد کے ساتھ ساتھ ان کے معانی اور مطالب پر بھی پر مغز بحث کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا راسخ حفظہ اللہ کی دعوتی و تدریسی ، تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)

Additional information

Weight 1.5 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Zikr e Ilahi Se Marfat e Ilahi Tak”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0