Sahih Namaz Nabvi(card cover large)

Sahih Namaz Nabvi(card cover large)

صحیح نماز نبوی کارڈ لارج

 700

Category:

Description

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون   ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔ نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور با جماعت ادا کرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر و حضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول   ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’صحیح نماز نبوی ‘‘ محترم جناب مولانا عبدالرحمٰن عزیز کی مرتب شدہ ہے اس میں انہوں نے نہایت مدلل اور مؤثر اسلوب تحریر میں صحیح نماز نبوی کا شاندار نقشہ کھینچا ہے او ر کتاب کی ترتیب میں کوشش کی ہے کہ صرف اور صرف احادیث صحیحہ وحسنہ سےمددلی جائے۔ اس کتاب کی نظر ثانی کا انتہائی اہم کام فضیلۃ الشیخ مفتی ابو الحسن مبشر احمدربانی  اور شیخ الحدیث حافظ عبد اللہ رفیق بڑی باریک بینی سے کیا ہے جس سے کتاب کی افادیت اورقدر وقیمت میں بدرجہا اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین)

Additional information

Weight 0.5 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Sahih Namaz Nabvi(card cover large)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0