Description
اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں زیر تبصرہ کتاب’’ صحابیات الرسول گلشن ِرسالت کی مہکتی کلیاں‘‘ الشیخ ابوعمارمحمود المصری کی عربی کتاب ’’ صحابیات حول الرسول ‘‘ کاسلیس ورواں اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب مدرسۂ نبویﷺ کی تربیت یافتہ صحابیات ؓن کے ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے 35 عدد ان جلیل القدرصحابیات کی سوانح حیات قلم بند کی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے امام الانبیاء ﷺ کی صحابیات کے شرف کےلیے منتخب فرمایا او رجنہوں نے غلبۂ اسلام کی عظیم تحریک میں مردوں کےشانہ بشانہ جرأت وبسالت کی عظیم روایات قائم کیں۔اس اہم کتاب کو معروف سیرت نگار اور نامور مصنف مولانا محمود احمد غضنفرنے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔فاضل مترجم نے واقعات نگاری میں حقیقت پسندی کو ملحوظ خاطر رکھنے کے ساتھ ساتھ ادبی اسلوب نگارش کو بھی پیش نظر رکھا ہے ۔ جس کی بناپر کتاب کی اثر انگیزی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتینِ اسلام کے لیے مفید بنائے اور مؤلف ، مترجم، او ران تمام احباب کے لیے جنہوں نے اس کی تیاری میں اپنا کردار اداکیا ہے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ (آمین)
Reviews
There are no reviews yet.