Islami Tarzy Zindagi

Islami Tarzy Zindagi

اسلامی طرز زندگی

 1,700

Description

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے اور ان کو مختلف شریعتیں دے کر مبعوث فرمایا گیا جو کہ اپنے دور کے اعتبار سے بہترین تھیں‘مگر دراصل یہ اسلام کے تدریجی مراحل تھے۔پھر آخر میں رسولِ رحمتﷺ مبعوث ہوئے تو اسلام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو کر تکمیل کے مراحل بھی طے کر گیا۔جب دین اپنی تکمیل کو پہنچا تو اب اہل دنیا سے تقاضا تھا کہ وہ سرتاپا اور مکمل طور پر اسلام میں داخل ہو جائیں اور اسلام کو سیکھیں‘اور اُس کے شب وروزِ زندگی میں اسلام کے تقاضے کیا ہیں اور اسلام کا اِس سے مطالبہ کیا ہے؟۔ زیرِ تبصرہ کتاب ایسے ہی متلاشیان حق کے لیے اسلام کی مکمل تصویر کشی ہے‘تعارف اسلام پر ایک جامع انسائیکلوپیڈیا ہے اور قرآن وسنت کی اصلی اور حقیقی صورت کو اہل اسلام کے سامنے لانے کی ایک بلیغ کاوش ہے۔ در اصل یہ عربی کتاب’’مختصر الفقہ الاسلامی‘‘ اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت یہی ہے کہ اس میں مخصوص شخصیات کا نقظۂ نظر پیش کرنے کی بجائے دین اسلام کی اصلی اور حقیقی صورت پیش کی گئی ہے۔ ہر مسئلے کو قرآن وحدیث سے بیان کیا گیا ہے اور ساتھ باحوالہ آیت یا حدیث بھی درج کی گئی ہے‘ تاکہ مسئلہ پوری طرح واضح ہو جائے اور کسی قسم کا شک وشبہ نہ رہے ‘ اس طرح یہ کتاب تمام احکام ومسائل کے نہایت خوبصورت اختصار کا حسین گلدستہ ہے جو مسلمانوں کے ہر فرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اس کتاب کو دس ابواب میں مرتب کیا گیا ہے۔ پہلے باب توحید وایمان پر‘ دوسرا اخلاق وآداب پر‘ تیسرا عبادات پر‘چوتھا معاملات پر‘ پانچواں کتاب الفرائض پر‘ چھٹا کتاب النکاح پر‘ ساتواں قصاص وحدود پر‘ آٹھواں کتاب القضاء پر‘ نواں کتاب الجہاد پر اور دسواں دعوت الی اللہ پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور اس کتا ب کو اُن کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

Additional information

Weight 2 kg
Book Author

Language

Pages Quality

High Quality Paper

Pages Qunatity

1300

Publisher

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Islami Tarzy Zindagi”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0