Bir-ul-Waldain

برالوالدین

 800

Categories: , , ,

Description

حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا  ہے ۔  اور یہ  اتنا اہم حق ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے  حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے  ان کا  مکمل ادب واحترم کیا جائے  ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت  وفرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے  کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے  اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے  اور یہ ناراضگی اس کی دنیا  اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے  یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں  قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس  کی روشنی میں اپنے  رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر نظر کتاب’’برالوالدین (والدین کے ساتھ حسن سلوک)‘‘سید المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے  امام صاحب نے اس کتاب میں والدین کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق رسول اللہ کی احادیث مبارکہ کو جمع کیا ہےیہ کتاب اپنے موضوع میں نہایت جامع اورمستند کتاب ہے ۔ جناب امان اللہ عاصم صاحب نے  کتاب ہذا کا ترجمہ ،تحقیق وفوائد تحریرکرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔امان اللہ عاصم صاحب نے  امام  بخاری  رحمہ اللہ کے منہج  واسلوب کو ملحوظ رکھتے ہوئےاحادیث وآثار کی شرح وفوائد ،مدلل  ومفصل تحریر کیے ہیں ۔قلمی نسخہ میں ابواب بندی نہیں  تھی مترجم وشارح نے عوام الناس  کی سہولت کے پیش نظر ابواب بندی کابھی اہتمام کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ امام بخاری  کی اس کتاب کو اردوترجمہ وفوائد کےساتھ   شائع کرنے میں شامل تمام کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین

Additional information

Weight 0.9 kg
Pages

171

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Bir-ul-Waldain”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
حیات صحابیات کے درخشاں پہلو
حیات صحابیات کے درخشاں پہلو
 750
No Product in the Cart!
 750