Islam-e-Mustafa علیہ الصلاۃ والسلام

اسلام مصطفے علیہ الصلاۃ والسلام

 1,100

Description

دین نبی کریمﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اور یہ دین بلا کم و کاست ہم تک پہنچ چکا ہے اب اس میں کسی کمی یا اضافے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے تمام مسلمان اپنے عقل و فہم کے بجائے قرآن و سنت کی عطا کردہ ابدی تعلیمات کو حرزِ جان بنائیں۔ مسائل میں اختلافات کی صورت میں قرآن و سنت کی بات کو ہی حتمی اور قول فیصل سمجھیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’اسلام مصطفیﷺ‘ اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے جس میں دینِ اسلام کی تقریباً تمام تر بنیادی تعلیمات کا احاطہ ہو گیا ہے۔ کتاب کے مصنف ابوحمزہ عبدالخالق ہیں اور احادیث کی تحقیق و تخریج کے فرائض حافظ حامد الخضری نے ادا کیے ہیں۔کتاب 9 ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب تخلیق انسانیت اور بعثت انبیا کے موضوع پر ہے۔ دوسرے باب میں توحید کی تمام اقسام کی وضاحت اور اسما و صفات سے متعلق چند اہم قواعد کی نشاندہی  کی گی ہے۔ تیسرے باب میں قرآن سنت کی روشنی میں شرک کی مذمت بیان کی گئی ہے جبکہ چوتھے باب میں دین اسلام کے مصادر بیان کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مستقل باب تقلید شخصی کی حیثیت پر مشتمل ہے۔ ساتواں باب ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں دین اسلام کے وہ احکامات بیان کیے گئے ہیں جو اس کو دیگر تمام ادیان سے ممتاز مقام عطا کرتے ہیں۔ آٹھواں باب اسلام کی اخلاقی تعلیمات بالبداہت بیان کرتا ہے جبکہ نویں اور آخری باب میں اسلام اور عیسائیت کا تقابل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر خاص و عام کے لائق مطالعہ اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ایک عام فہم شخص کو بھی اس کتاب سے استفادہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

Additional information

Weight 1.2 kg
Book Author

Pages

577

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Islam-e-Mustafa علیہ الصلاۃ والسلام”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0

Your Product Basket

Quantity: 0 Items: 0
The Cart is Empty
No Product in the Cart!
 0