Khulfai Rasool

Khulfai Rasool

خلفائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شخصیت حالات زندگی عہد خلافت

 1,400

Category:

Description

اسلام کی ابتدائی تاریخ کے خلفاء اربعہ کو’’خلفائے راشدین ‘‘ کہا جاتا ہے ۔یہ خلفاء کرام عہد نبوت میں ہی ہر   لحاظ سے دیگر صحابہ کرام    کےمقابلے میں ایک امتیازی شان  و مقام رکھتےتھے ۔تمام صحابہ کرام   کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین   کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام  کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی بے چوں وچراں پیروی کی اور آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نو جوانوں کا تربیتی  نصاب خلفاء رسولﷺ‘‘ معرورف مؤرخ سیرو  سوانح نگار  ڈاکٹر  علی محمد الصلابی  نے  چار صد  کتب سے استفادہ  کر کے مرتب کی ہے۔یہ کتاب دکتور صلابی کی  خلفائے اربعہ  کے متعلق مفصل کتابوں کا خلاصہ ہے  لیکن  کمال یہ ہےکہ خلاصہ بھی ایسا کیا گیا ہے کہ کوئی موضوع تشنہ نہیں چھوڑا گیا ، گویا چاروں کتابوں کے جملہ عنوانات کو  اختصار  کے ساتھ اس میں سمو دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  ہمیں خلفائے رسولﷺ کی سیرت کو اختیار کرنے کی توفیق دے ۔

Additional information

Weight 1.9 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Khulfai Rasool”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
Tareekh Tafseer-o-Mufassireen
Tareekh Tafseer-o-Mufassireen
 1,100
No Product in the Cart!
 1,100