Bachon Ka Ehtasab

بچوں کا احتساب

 700

Description

اولاد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امانت بھی ہے جس کی کماحقہ حفاظت انسان پر فرض ہے۔اولاد کی تربیت میں اسلامی ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے اور اس میں کوتاہی انسان کی پوری زندگی کے لیے وبال بن جاتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی صاحب نے اس موضوع کو کما حقہ ادا کرتے ہوئے بچوں کے احتساب کے نام سے تربیت اولاد کے حوالے سے قیمتی مواد فراہم کیا ہے جس کی روشنی میں کوئی بھی شخص اپنی اولاد کی صحیح نہج پر تربیت کر سکتا ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں جن بنیادی باتوں کو موضوع بنایا ہے وہ درج ذیل ہیں:1۔کیا بچوں کو نیکی کا حکم دینا شرعا ثابت ہے؟کیا نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام ؓ  بچوں کو نیکی کا حکم دیا کرتے تھے؟2۔کیا بچوں کو برے کاموں سے روکنا ثابت ہے؟کیا ہمارے نبی محترمﷺاور حضرات صحابہ ؓ بچوں کو غلط کاموں سے روکنے کا اہتمام کیا کرتے تھے؟3۔بچوں کا احتساب کرتے ہوئے کون سے درجات،اسالیب اور وسائل استعمال کیے جائیں؟4۔بچوں کا احتساب کون کرے؟ کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بات کی وضاحت کے لیے قرآن وسنت کو بنیاد بنایا گیا ہے،احادیث کو اصلی مراجع ومصادر سے نقل کیا گیا ہے،صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کرتے ہوئے علمائے امت کے اقوال کے ساتھ بات کو مزین کیا گیا ہے،اسی طرح بچوں کے احتساب سے متعلقہ قرون اولیٰ میں نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے ادوار میں بچوں کے احتساب کے واقعات او راحتساب کے مختلف طریقوں کو بیان کر کے بچوں کے احتساب کے لیے شرعی راہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔

Additional information

Book Author

Pages Quality

High Quality Paper

Pages Qunatity

176

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Bachon Ka Ehtasab”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

7

Your Product Basket

Quantity: 7 Items: 7
چہرے کا پردہ واجب، مستحب یا بدعت؟
چہرے کا پردہ واجب، مستحب یا بدعت؟
 650
Balogh Al Maram
Balogh Al Maram
 1,000
Bachon ka Islami Encyclopedia
Bachon ka Islami Encyclopedia
 2,450
Mera Jena Mera Marna میرا جینا میرا مرنا
Mera Jena Mera Marna میرا جینا میرا مرنا
 800
Musnad Abdur Rehman Bin Aoof
Musnad Abdur Rehman Bin Aoof
 900
Islam-e-Mustafa علیہ الصلاۃ والسلام
Islam-e-Mustafa علیہ الصلاۃ والسلام
 1,100
Qurani Qaida Large
Qurani Qaida Large
 250
No Product in the Cart!
 7,150