Gamdi Nazriyat Ka Jaiza

Gamdi Nazriyat Ka Jaiza

غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ( جدید ایڈیشن )

 600

Description

قرآن وحدیث دین اسلام کے دو بنیادی ستون ہیں۔ ان دونوں میں سے حدیث کو یہ اہمیت حاصل ہے کہ قرآن کریم جس قسم کا انسانی معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے جو تہذیب وتمدن انسانوں کے لیے پسند کرتا ہے اور جن اخلاقی اقدار وروایات کو فروغ دینا چاہتا ہے اس کےبنیادی اصول ہر چند قرآن مجید میں بیان کر دیے گئے ہیں ‘تاہم اس کی عملی تفصیلات وجزئیات احادیث اور سیرت رسولﷺ ہی نے مہیا کی ہیں۔اس لیے یہ اسوۂ رسول جو احادیث کی شکل میں محفوظ ومدون ہے‘ ہر دور کے مسلمانوں کے لیے بیش قیمت خزانہ رہا ہے۔ اس اتباع سنت اور پیروی رسول کے جذبے نے مسلمانوں کو ہمیشہ الحاد وبے دینی سےبچایا ہے‘ شرک وبدعت کی گرم بازاری کے باوجود توحید وسنت کی شمع کو روشن رکھا ہے۔ آج جو لوگ سنت رسولﷺ کی تشریعی حیثیت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ در اصل اتباع سنت کے اسی جذبے کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو قرآن کریم کے تیار کردہ مسلم معاشرے کی روح اور بنیاد ہے۔ انکار حدیث کا فتنہ پچھلے ادوار میں بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی ایک انکار حدیث کرنے والے مصنف یعنی غامدی صاحب کے نظریات کے تنقیدی جائزے پر مشتمل ہے۔ غامدی اور اصلاحی  کے نظریات کی تردید اور بیخ کنی کی کئی ہے اور فتنۂ انکار حدیث کی تاریخ‘ وجوہات اور اس کے منفی اثرات‘ عقائد سے متعلق غامدی کے باطل نظریات‘ ارتداد‘ کفر‘ یہود ونصارٰی اور ہنود سے متعلق غامدیکی یاوہ گوئی‘ داعیان نبوت خاص طور پر قادیانی کے دفاع میں غامدی کی ہفوات کا قرآن وحدیث کی روشنی مدلل رد کیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ‘‘ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

Additional information

Weight 0.5 kg
Book Author

Language

Pages Quality

386, High Quality Paper

Publisher

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Gamdi Nazriyat Ka Jaiza”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1

Your Product Basket

Quantity: 1 Items: 1
Muhammad ﷺ Makkah or Madinah
Muhammad ﷺ Makkah or Madinah
 600
No Product in the Cart!
 600